پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی، 100 انڈیکس43ہزار207کی سطح پربند

Pakistan-Stock-Exchange

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتےکےآخری روز تیزی دیکھی گئی ،100انڈیکس میں683پوائنٹس کااضافہ ہوا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکےآخری روز تیزی دیکھی گئی ،  تیزی کےباعث100انڈیکس نے43ہزارکاہندسہ عبورکرلیا۔

683پوائنٹس کےاضافےسےمارکیٹ100 انڈیکس 43ہزار207کی سطح پربند ہوا ، مارکیٹ میں ایک اعشاریہ58فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔،دن بھرمجموعی طورپر355کمپنیوں کےشیئرزمیں کاروبارہوا۔

 انٹربینک میں ڈالر6پیسےکمی سے154روپے82پیسےپربند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر20پیسےکمی سے 155 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوا ۔

 اس کے ساتھ ساتھ سونے کی فی تولہ قیمت میں  ایک  ہزارروپے کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت89 ہزار 500 روپے ہوگئی، 10گرام سونا858روپےسستاہوکر76ہزار732روپےکاہوگیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay