ایرانی اعتراف سے تشویش میں کمی آئے گی،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایران نےحادثاتی واقعےکااعتراف کیاہے،امیدہےاس سے تشویش میں کمی آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  یوکرینی مسافر طیارے کے حادثے پر ایرانی اعتراف سے  موجود تشویش میں کمی آئے گی ,وزیر خارجہ کاکہنا تھا کہ پاکستان کا موقف ہے کہ خطہ مزید کسی کشیدگی یا لڑائی کا متحمل نہیں ہو سکتا، ہم کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ایران روانہ ہو رہا ہوں وہاں ایرانی قیادت سے ملاقات ہو گی، ایران کے بعد سعودی عرب اور امریکا بھی جاؤں گا اور پاکستان کا مؤقف پیش کروں گا۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ریاض دورےمیں سعودی وزیرخارجہ سے بھی ملاقات ہوگی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ کےحالیہ بیان سے امید کی ایک کرن دکھائی دی ہے،جس سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی واقع ہو گی۔

مزید پڑھیے: ایران نے یوکرین کےطیارہ حادثے کوانسانی غلطی قراردےدیا

واضح رہے کہ مشرق وسطی میں ایران امریکہ کشیدگی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ کو ایران ،سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

مزید پڑھیے:وزیراعظم کی شاہ محمود کوایران،امریکا،سعودی عرب دورےکی ہدایت

 

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay