گڈز ٹرانسپورٹ کی ہڑتال8ویں روز بھی جاری

 کراچی : شہر قائد میں گڈز ٹرانسپورٹرز کی ایکسل لوڈ کنٹرول پر عملدرآمد، روٹ پرمٹ اور ٹوکن فیس میں اضافہ واپس لینے سمیت 10 نکاتی مطالبات کے حق میں ایک ہفتے سے ہڑتال جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال 8ویں روز میں داخل ہوگئی ہے جس کے باعث کاروباری  سرگرمیاں بری طرح متاثر  ہیں اور بندرگاہوں پر درآمدی کنٹینرز کا ڈھیر لگ گیا ہے جب کہ برآمدی سامان کی بندرگاہوں تک ترسیل نہ ہونے سے برآمدات میں بھی تعطل کا سامنا ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کے وفد نے حکومتی وفد سے ملاقات میں اپنے مطالبات پیش کیےا، ایکسل لوڈ رجیم، پارکنگ اور روٹ پرمٹ کے مسائل سے آگاہ کیا۔

دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز کے ترجمان نے حکومت سے مذاکرات کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سے پہلے ہی نکتے پر مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔

علاوہ ازیں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے بھی 72 گھنٹوں کے بعد ہڑتال میں شامل ہونے کی دھمکی دے دی ہیں۔

واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ایکسل لوڈ رجیم، پارکنگ اور روٹ پرمٹ ،نئے ٹیکسزاور بھاری جرمانوں کے نفاد کے بعد سے ملک گیر ہڑتال کی تھی جسکا آج آٹھواں روز ہے ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay