پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: 100انڈیکس11پوائنٹس اضافےسے43ہزار218پربند

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان ،100انڈیکس11پوائنٹس اضافےسے43ہزار218پربند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز صبح کے وقت اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 43 ہزار کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 75 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج36کروڑشیئرزکےسودےہوئے، شیئرزکی مالیت10ارب79کروڑروپےرہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن8093ارب روپےہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جمعے کے روز اسٹاک ایکسچینج کھلی تو 100 انڈیکس 42,523 پر اور پہلے ہی گھنٹے میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay