وزیراعظم کی زیرصدارت کامرس ڈویژن کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات کافروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ای کامرس،نیشنل ٹیرف پالیسی کوجلد حتمی شکل دی جائے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کامرس ڈویژن کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس ہوا جس میں مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد،سیکریٹری کامرس اوردیگرسینئرافسران شریک ہوئے ۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو کامرس ڈویژن کی جانب سےطےکردہ اہداف پرعملدرآمدسےمتعلق اورمستقبل کےلائحہ عمل پاکستانی مصنوعات کوعالمی سطح پرمتعارف کرانےپربریفنگ کیا گیا۔

بریفنگ میں ملکی برآمدات میں اضافےکےحوالےسےلائحہ عمل پرتفصیلی آگاہ کیاگیا،کابینہ کی جانب سےای کامرس اور بتایا گیا کہ نیشنل ٹیرف پالیسی منظورکی جاچکی ہے۔
اجلاس میں بریف کیا گیاکہ اسٹریٹجک ٹریڈپالیسی فریم ورک25-2020کوحتمی شکل دی جاچکی ہے،ٹیسٹائل پالیسی25-2020کوحتمی شکل دی جارہی ہے۔

اجلاس کوبریفنگ کیا گیاکہ صنعتی شعبوں کےفروغ کیلئےٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کی تشکیل کی ہے،اسٹیٹ لائف انشورنس میں کارپوریٹ کلچرمتعارف کرایاجارہاہے۔

بجٹ20-2019میں1635خام اشیاءپرکسٹم ڈیوٹی ہٹالی گئی ،تھی،مصنوعات کےتحفظ کیلئےجیوگرافیکل انڈیکیشن قانون بنانےکاعمل جاری ہے،مالی سال19-2018میں تجارتی خسارےمیں15فیصدسےزائدکمی آئی۔

جولائی سےدسمبرتجارتی خسارےمیں30.58فیصدکمی سامنےآئی،برآمدات کی راہ میں حائل مشکلات کودورکرنےکےلیےاقدامات پرتفصیلی بریفنگ کے ساتھ ممالک کےساتھ تجارتی تعلقات کومزیدمستحکم کرنےکےحوالےسےاقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھاکہ ملکی برآمدات کافروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ای کامرس،نیشنل ٹیرف پالیسی کوجلد حتمی شکل دی جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ برآمدات بڑھانےکےضمن میں اہداف مقررکیےجائیں،مقررکردہ اہداف کاسہ ماہی اورششماہی بنیادوں پرجائزہ لیاجائے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay