مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جب کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

ذرائع نے بتایا  کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے اور نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست 15 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر بھی کرچکی ہے ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay