ٹی وی پروگرام میں فیصل واوڈا نے فوجی بوٹ میز پر رکھ دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیرپانی و بجلی فیصل واوڈا نے ٹی وی پروگرام میں فوجی بوٹ میز پر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرپانی و بجلی فیصل واوڈا نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں فوجی بوٹ سامنے رکھ کر کہا کہ کوئی شرم ، حیا ہے؟ قوم نے ان (اپوزیشن کی بڑی جماعتوں) کی اصلیت دیکھ لی ہے۔

ن لیگ نے چوم کر بوٹ کو عزت دی، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے انتہائی سخت انداز اپنایا اور کٹیلے سوالات کیے جس پر لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔

میزبان نے کہا میں تو سمجھا کہ آپ بندوق لے آئے ہیں اور یہ تو بندوق سے بھی زیادہ خطرناک چیز لائے ہیں۔ میزبان نے بوٹ لانے پر کہا یہ پاکستان کے نظام کی توہین ہے۔

فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم کی صحت کے حوالے سے کہا نواز شریف کے باہر جانے سے پہلے ہی کہہ رہا تھا کہ وہ بیمار نہیں ہیں بلکہ باہر بھاگنے کے راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں کہ نواز شریف کی بیماری ڈرامہ ہے۔ مریم نواز کس کی عیادت کرنے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں ؟ مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay