مریم کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 روز میں تحریری جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چوہدری شوگر ملز کیس میں نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے مریم نواز کی درخواست پر سماعت جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کی۔

عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ بتایا جائے کہ حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کیا پیش رفت کی ہے۔ جس پرمریم نواز کے وکلاء نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار کے والد بیمار ہیں، ان کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانا چاہتی ہیں۔

وکلاء نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے معاملے پر وفاق کو سات 7دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی لیکن چار ہفتوں میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اور اب وفاقی حکومت کی چٹھی ملی ہے جس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔

ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے باور کرایا کہ ابھی نیب کا موقف بھی سننا ہے۔ تاہم عدالت نے مزید کارروائی 21 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay