رواں سال قومی معیشت بہتراور مہنگائی میں کمی ہوگی ، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اورخصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران قومی معیشت بہتر ہوگی اور مہنگائی میں کمی ہوگی۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت شرح سود میں کمی کے لئے اقدامات کر رہی ہے اور سرکاری ونجی شعبے کے درمیان تعاون کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نجی شعبے کے تعاون سے کراچی میں بڑے منصوبے شروع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کے عوام کو سیاسی جماعتوں کے تعاون سے بلاامتیاز سہولتیں فراہم کرے گی۔

اسد عمر نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے سندھ حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay