ایران کے سپریم لیڈر کا 8 برس بعد خود خطبہ جمعہ دینے کا فیصلہ

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ 8 سال کے بعد آج جمعے کی نماز پڑھائیں گے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں لوگ تہران پہنچ گئے ہیں اور آج 8 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای دارالحکومت تہران کی موسالہ مسجد میں جمعے کی نماز کا خطبہ دے رہیں ہیں اور امامت کررہے ہیں۔

ملک کے سپریم لیڈر کے اس عمل کو ایران کی حالیہ صورت حال سے منسوب نہیں کیا ہے تاہم ایرانی حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایرانی بحیثیت قوم ایک بار پھر اپنے اتحاد اور عظمت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای نے 2012ء میں آخری مرتبہ نماز جمعہ کی اس وقت امامت کی تھی جب ایرانی اسلامی انقلاب کو 33 سال مکمل ہوئے تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay