جس نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہو وہ کیا معیشت سنبھالے گا، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جس نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہو وہ کیا معیشت سنبھالے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جس نے ساری زندگی چندہ جمع کیا ہو وہ کیا معیشت سنبھالے گا اور آٹا 70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا، بے روز گاری بڑھ رہی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ لنگر خانہ حکومت نے ملک کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے اور لنگر خانہ حکومت نے بڑے دعوے کیے نوجوان نسل کو گالیاں سکھائیں۔ نوجوان نسل کو نوکریوں کے لارے دیے اور روز گار ختم کردیا نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں اٹھائے گھوم رہے ہیں۔

ن لیگ کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یو این سے مطالبہ ہے اس لیڈر کو فنڈ ریزنگ کی پوسٹ پر لگا دیں اور اس لنگر خانہ حکومت سے ہماری جان چھڑوا دیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay