چینی کی ہول سیل قیمت میں 4 روپے کلو اضافہ

کراچی: چینی کی ہول سیل قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔

تفصلات کے مطابق آٹے کے بعد چینی کی ہول سیل قیمت میں بھی 4 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا جس کے بعد چینی کی قیمت 74 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ ریٹیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں 4 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور ریٹیل مارکیٹ میں چینی 78 سے 80 روپے فی کلو ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چینی کے ریٹ 50روپے فی کلو سے بھی کم ہیں اور اس ریٹ پر عالمی منڈیوں سے خریدی گئی چینی پاکستانی مارکیٹ میں 100کلو بوری 5ہزار800روپے کی پڑے گی۔

واضح رہے کہ 18 جنوری کوملک بھر میں دالوں کی سالانہ پیداوار 10لاکھ ٹن تھی جبکہ ملکی ضروریات 15لاکھ ٹن سالانہ ہیں۔

طلب اور رسد میں توازن کے لئے سالانہ 5 لاکھ ٹن دالیں آسٹریلیا ‘ کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے درآمد کی جاتی ہیں‘ درآمدات پر سالانہ تقریباً ایک کھرب 54 ارب روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay