تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، شبر زیدی

اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور دیکھنا ہے کہ ٹیکس وصولیاں کہاں تک لے جانی ہیں۔ ہر شعبے کا 25 فیصد تک ٹیکس میں حصہ بنتا ہے۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں میں 70 فیصد حصہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور دیگر 3 شعبوں کی ٹیکس وصولیاں کم ہیں۔ سارا بوجھ ٹیکسوں کا مینوفیکچرنگ کے شعبے پر ہے۔ لوگ ٹیکس بوجھ کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سے بھاگ رہے ہیں۔

ایف بی آر کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس چوری کی جاتی ہے یا پھر مینوفیکچرنگ کو چھوڑا جارہا ہے اور ٹیکس نیٹ سسٹم کو بہتر بنانا ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay