فی تولہ سونا350روپےمہنگاہوکر90ہزار300روپےکاہوگیا

کراچی : فی تولہ سونا350روپےمہنگاہوکر90ہزار300روپےکاہوگیا ۔

ملک بھر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے دوران سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 350روپے اور 300روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونا2ڈالربڑھ کرایک ہزار558 ڈالرفی اونس ہوگیا۔جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 350روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔10گرام سونا300روپےاضافےسے77ہزار418روپےکاہوگیا۔

جس کے بعد لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر نئی قیمت 90300روپے ہو گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی استحکام رہا جس کے بعد چاندی کی قیمت 1030 روپے پر برقرار رہی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay