اسٹاک ایکس چینج میں مندی کارجحان ،100انڈیکس میں 65پوائنٹس کی کمی

Pakistan-Stock-Exchange

اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکے اختتام پر مندی کا رجحان رہا 100انڈیکس65پوائنٹس کمی سے42ہزار561کی سطح پربند ہوا جبکہ 8ارب سےزائدمالیت کے11کروڑشیئرزکےسودے ہوئے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 42 ہزار 626 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ہے۔

دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ اتار چڑھاو کا شکار رہی اور 118,312,090 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,298,284,622 پاکستانی روپے رہی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی دیکھی گئی۔ جس کے بعدمارکیٹ121پوائنٹس کی کمی سے42ہزار626کی سطح پر بند ہوئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay