موجودہ حکومت ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتی، حمزہ شہباز

لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کالی پٹیاں باندھ کر احتجاجاً اسمبلی میں حلف اٹھایا تھا اور موجودہ حکومت کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔ حکومت نےعام آدمی پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ن لیگ کا مقابلہ نہیں کرسکتی اور یہ پاکستان کی نااہل ترین حکومت ہے۔ یہ اپنی نالائقی کا الزام دوسروں پر ڈال کررہے ہیں۔ کہا تھا کہ کرپشن ثابت ہوئی تو میں گھر چلا جاؤں گا۔

ن لیگ کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نالائقی کا الزام دوسروں پر ڈال کررہے ہیں اور نااہلی کے بادل ہر طرف منڈلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان نظر نہیں آرہا، لوگ پرانے پاکستان کیلئے ترس گئے اور چینی، آٹا، آلو کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay