چین :کورونا وائرس سے ہلاکتیں 25 ہو گئیں، عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا

چین میں پھیلنے والے پراسرار وائس کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 25 ہو گئی ہے، بیجنگ میں وائرس پھیلنے کے خدشے کی وجہ سے نئے سال کی بڑی تقریب کو منسوخ کر دیا گیا، تاہم اس مہلک  وائرس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔

چین کے شہر ووہان سے شروع ہونے والے نئے قسم کے وائرس نے صوبے کے 10 شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 900 کے قریب پہنچ چکی ہے۔اس وقت ووہان شہر کے بعد ہاؤنگ گینگ کو بھی لاک ڈاؤن کردیا گیا  ہے ۔

ووہان شہر میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے  ٹرینں  اور ائیرپورٹ بند کر دیئے گئے ہیں۔

 دوسری جانب  نہ وائرس چین سے تھائی لینڈ۔ جنوبی کوریا۔ جاپان اور امریکا جا پہنچا ہے، عالمی ادارہ صحت نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے  ہنگامی اجلاس بلالیا  ہے ۔

مزید پڑھیے: کرونا وائرس کا خطرہ ، پاکستان کے تمام انٹر نیشنل ایئر پورٹس پراسکریننگ ڈیسک قائم

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay