خزانہ ڈویژن نے غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں کمی کی خبرمسترد کردی

خزانہ ڈویژن نے میڈیا کے ایک حلقے میں شائع ہونے والی اس خبر کو یکسر غلط اور گمراہ کن قرار دیا ہےکہ سال 2019 میں غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں 20 فیصد تک کمی آئی ہے۔

ایک اعلامیے میں خزانہ ڈویژن نے وضاحت کی کہ ذرائع ابلاغ کے ایک حلقے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ سال 2019 میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 20 فیصد تک کمی کے ساتھ ایک ارب90 لاکھ ڈالر رہی جو سال 2018 میں دو ارب40 ڈالر تھی۔

اس تناظر میں یہ واضح کیا جاتا ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعدادوشمار مالیاتی سال کی بنیاد پر مرتب کئے جاتے ہیں جبکہ مذکورہ اعداد و شمار کیلنڈر سال کی بنیاد پر مرتب کئے گئے ہیں۔

مزیدیہ کہ مالیاتی بنیاد پر ایف ڈی آئی میں جولائی سے دسمبر2019 کے دوران 68.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جو مقابلتاً گزشتہ سال کے اسی عرصے کےلئے 0.797 ارب ڈالر سے1.341 ارب ڈالر ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay