دنیابھارت اورمقبوضہ کشمیر میں فاشسٹ نظریے کوتسلیم کررہی ہے،وزیراعظم

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے دنیابھارت اورمقبوضہ کشمیر میں  فاشسٹ نظریےکوتسلیم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پوری دنیا دنیابھارت اورمقبوضہ کشمیر میں  مودی کے مسلط کردہ  فاشسٹ نظریے کوتسلیم کررہی ہے ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم نے مشہور جریدے دا اکانومسٹ کے سرورق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ غیرجمہوری نظریہ خطےکےامن واستحکام کےلیےبڑاخطرہ ہے۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ80لاکھ کشمیری اور بھارت میں مسلمان فاشسٹ پالیسیوں کا نشانہ ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay