کروناوائرس،چین میں 28 ہزارپاکستانی طلبازیرتعلیم ہیں،ترجمان دفترخارجہ

اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ چین میں 28 ہزارپاکستانی طلبا زیرتعلیم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے کروناوائرس کے پیھلنے کے بعد چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کےاعدادوشمارجاری ہیں جسکے مطابق چین میں 28 ہزارپاکستانی طلبازیرتعلیم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کروناوائرس سے متاثرہ شہر ووہان میں 500 کےقریب پاکستانی طلبارہائش پذیر ہیں ۔

اسکے علاوہ 800پاکستانی تاجرچین میں رہائش پذیرہیں ،جبکہ 1500پاکستانی تاجرچین آتےجاتےہیں ۔

واضح رہے کہ چین حالیہ دنوں میں کروناوائرس کی لپیٹ میں ہے جسکے بعد دفتر خارجہ کی جانب سے چین میں مقیم پاکستانی شہریوں کےاعدادوشمارجاری کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے :چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 25 ہو گئیں، عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی اجلاس بلالیا

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay