ہرنئےسال کےساتھ پاک چین تعلقات مضبوط ترہورہےہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ہرنئےسال کےساتھ پاک چین تعلقات مضبوط ترہورہےہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کےسال نوپرچینی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئےڈاکٹر  فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انکا کہنا تھا کہ چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے ، چین نےمسئلہ کشمیرپر پاکستانی مؤقف کی حمایت کی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین دوستی محبت وبھائی چارےکی عظیم مثال ہے، سی پیک دونوں ممالک کی لازوال  دوستی کاروشن مظہرہے۔

فردوس عاشق اعوان کا  مزید کہنا تھا  کہ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے  تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہونگے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay