ایک ہفتےکےدوران سرمایہ کاروں کے 126 ارب روپےڈوب گئے

کراچی : رواں ہفتےکےدوران سرمایہ کاروں کے 126 ارب روپےڈوب گئےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہفتےکےدوران اسٹاک مارکیٹ میں 534 پوائنٹس کمی ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے 126 ارب روپےڈوبے ہیں ۔

دوسری جانب محکمہ شماریات نے بتایا کہ ایک سال میں چینی 18 روپے 86 پیسے فی کلو منہگی ہوئی، ایک سال قبل چینی کی قیمت 59 روپے 3 پیسے فی کلو تھی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ  کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں 15 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، برائلر مرغی، دالیں، گائے کا گوشت اور چائے بھی منہگی ہوئی ہیں ۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay