وزیراعظم عمران خان قاتل مسکراہٹ اوربہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، زرتاج گل

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مسکراہٹ قاتل اور وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ پر جاری ایک ویڈیو میں زرتاج گل نے وزیر اعظم عمران خان کی شخصیت اور اسٹائل کی تعریفوں کے پلُ باندھتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی باڈی لینگویج کی بات کی جائے تو میرے خیال میں وہ بہترین طلسماتی شخصیت کے مالک ہیں، وہ تو جب بحران میں آتے ہیں جس طرح سے ان کی کلر(قاتل) مسکراہٹ ہے جس طریقے سے چل کر آتے ہیں ساری دنیا کو پتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ چل کر آتے ہیں تو ان کی شخصیت کا اتنا رعب، دبدبہ کرشما ہوتا ہےکہ ہمارے ذہن میں کوئی شبہ ہوتا ہے وہ بھی دور ہوجاتا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay