اوگرا نے ایل پی جی فی کلو قیمت میں 9 روپے 43 پیسے کمی کردی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی فی کلو قیمت میں 9 روپے 43 پیسے کمی کردی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 111 روپے27 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ فروری کے لیے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت 1680.21 روپے ہوگئی جب کہ جنوری میں 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی قیمت 1791.48 روپے تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 47 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے کمی جبکہ لائٹ ڈیزل میں 1 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی تھی۔

خیال رہے کہ سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay