کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش، موسم سہانا

کراچی میں علی الصبح مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، جس کے بعد موسم سہانا اورخوشگوار ہوگیا۔

تفصیلات بکے مطابق شہر میں گلشن اقبال، نارتھ کراچی، اورنگی، منگھوپیر، ملیر، شاہ فیصل، گلستان جوہر، نارتھ ناظم آباد ،لیاقت آباد اور اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، پنجاب، اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay