کینسر سے آگاہی کا عالمی دن

کینسر کے خلاف آگاہی کا عالمی دن 4فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 2032 تک دنیا بھر میں کینسر کے مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 40 لاکھ سے بڑھ کر 2 کروڑ 50 لاکھ تک ہوسکتی ہے۔

دنیا بھر میں ہرسال اندازاً 80 لاکھ سے زائد افراد مختلف اقسام کے کینسر کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ یہ تعداد آئی ٹی بی اور ملیریا کی وجہ سے ہونے والی مشترکہ اموات سے بھی زیادہ ہے۔

پاکستان میں تقریبا ہر سال تین لاکھ افراد کینسر میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ امریکی محققین نے سرطان کی 31 اقسام کا تجزیہ کیا ہے جن میں سے 9 اقسام کو موروثی کہا جاسکتا ہے جو والدین سے منتقل ہوتی ہیں۔

پاکستان میں مختلف اقسام کے کینسر کی شرح تشویش ناک حد تک بلند ہو چکی ہے اور اس حوالے سے یہ ایشیا کا سر فہرست ملک ہے۔ ملک میں لاکھوں افراد چھاتی، جگر، پروسٹیٹ، منہ، ہونٹ اور اووری کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ یہ تمام کینسر پاکستان میں نہایت عام ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay