جان لیوابیماریوں کےلاحق ہونےکی بناپرنوازشریف کی صحت نازک ہے،شہبازشریف

لندن:اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کا کہنا ہے کہ جان لیوابیماریوں کےلاحق ہونےکی بناپرنوازشریف کی صحت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف کانوازشریف کی صحت سےمتعلق بیان میں کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت بدستورتشویشناک اورغیرمستحکم ہے ۔

  شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےعلاج کیلئےضروری عمل میں 2مرتبہ تبدیلی کرناپڑی،انہوں نے کہا کہ مریم نوازکوایسےوقت میں پاکستان سےآنےکی اجازت نہیں دی گئی ہے ۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ معالجین نےدل کی شریانوں،خون کےبہاؤمیں رکاوٹوں کاانکشاف کیا ہے ، نوازشریف کومتعدد قسم کےعلاج کےعمل سےگزرناپڑا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کلثوم نوازنےدارفانی سےکوچ کیاتونوازشریف جیل میں قید تھے،شریک حیات کھودینےکےغم نےصحت پرمنفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay