صوبہ سندھ کے تمام اسکول وکالجز میں صبح کی اسمبلی لازمی قرار

Senator-Saeed-Ghani

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی سمیت صوبے بھر کے کالجز میں صبح ساڑھے 8 بجے اسمبلی لازمی قرار دیدی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سندھ کے وزیر تعلیم کا قلمدان سنبھالنے والے  سعید غنی نے صوبے بھرکے کالجز کے لیے   احکامات جاری کیے ہیں ، حکمنامہ کے مطابق کالجز میں صبح کی اسمبلی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

سیکریٹری کالج ایجوکیشن نے وزیر تعلیم کے احکامات پر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے تمام کالجزکے طلبہ کوکلاسز کا پابند بنایا جائے اور تمام کالجز اسٹاف وقت کی پابندی کریں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay