ناحق قید کاٹنے والے حمزہ شہباز کی جرأت واستقامت قابل فخر ہے، مریم اورنگزیب

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ناحق قید کاٹنے والے حمزہ شہباز کی جرأت واستقامت قابل فخر ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا حمزہ شہباز کی ضمانت کا خیر مقدم اور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ناحق قید کاٹنے والے حمزہ شہباز کی جرأت و استقامت قابل فخر ہے جب کہ اللہ تعالیٰ کا احسان اور رحمت ہے آج یہ خوشی کا دن اس نے عطا فرمایا۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وقت نے مسلم لیگ ن کے قائدین اور رہنماؤں کی بےگناہی ثابت کی اور خدمت کرنے والے قوم اور قانون کی عدالت میں سرخرو ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر ملز کیسز میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ ضمانت کے باوجود حمزہ شہباز کو فوری رہائی نہيں ملے گی کیونکہ لیگی رہنماء منی لانڈرنگ کيس ميں بھی گرفتار ہيں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay