پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ کل سے رولپنڈی میں کھیلا جائے گا

راولپنڈی: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 2 میچز پر مشتمل آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پہلا میچ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی اور مہمان ٹیم کے کپتان مومن الحق نے ٹرافی کی رونمائی کی۔

اس موقع پر قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اچھی بات ہے ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں اور ٹیموں کی آمد سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔ پی ایس ایل میں بھی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آرہے ہیں۔

اظہر علی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں شائقین نے بھرپور سپورٹ فراہم کی اور نئے بولنگ اٹیک کو پہلے بھی کہا تھا کا ٹائم دینا پڑے گا۔ ہمارا بولنگ اٹیک اچھا ہے اور ہمیں بہترین پرفارمنس دینی پڑے گی۔

انکا کہنا تھا کہ پہلے بھی کراؤڈ دیکھ کے بہت خوشی ہوئی تھی اور امید ہے راولپنڈی کا کراؤڈ دنیا کو اچھا مثبت پیغام دے گا۔ فواد عالم اگر اسکواڈ میں آیا تو پرفارمنس کی بنیاد پر آیا ہے اور امید ہے فواد کو جب بھی موقع ملا اچھا کھیلے گا۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا تھا کہ جس کھلاڑی کو بھی موقع ملا وہ اچھا پرفارم کرے گا اور سوچ رہے ہیں کہ آئیڈیل کمبی نیشن بنائیں۔ انہوں نے مزید کہنا کہ کوشش ہے کنڈیشن ایسی رکھیں جس سے فاسٹ بولر کو مدد ملے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay