آصف زرداری اور نوازشریف کی شوگر ملز بند ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشریف کی شوگر ملز بند ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چین میں پاکستانیوں کا خیال رکھا جارہا ہے لیکن انہیں لایا جائے اور پاکستانی طلباء کو نکالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تمام ممالک نے چین سے اپنے شہریوں کو نکال لیا اور وزیراعظم نے کل چوروں اور ڈاکوؤں کا ذکر کیا۔ آصف زرداری اور نوازشریف کی شوگر ملز بند ہیں جب کہ 45 فیصد شوگر ملز پی ٹی آئی ارکان کی ہیں۔

ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ کون چینی مہنگی کرکے اربوں روپے کما رہے ہیں اور ملک میں لوگ آٹے کیلئے ترس رہے ہیں، مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیا عمران خان کو اپوزیشن میں ہی چور اور ڈاکو نظر آتے ہیں؟

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay