ریونیو میں 17 فیصد اضافہ‘ 7 ماہ میں ریکارڈ 24 کھرب 70 کروڑ روپے حاصل کئے: ترجمان ایف بی آر

FBR

اسلام آباد :  ترجمان ایف بی آر نے کہا ہے کہ رواں سال ایف بی آر اپنے مقرر کردہ ہدف کے قریب ریونیو حاصل کر لے گا، گذشتہ 7 ماہ کے دوران 2407 ارب کا ریوینیو اکٹھا کیاہے ۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال ریوینیو میں پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  گزشتہ برس 1066 ارب روپے کے حاصل کردہ ٹیکسز کے مقابلے میں اس مرتبہ 1341 ارب روپے کا ریوینیو اکھٹا ہوا ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے رواں مالی سال اندرونی ٹیکسز میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔

ایف بی آر کے ترجمان کا  مزید کہنا تھا کہ  کہ معیشت کی بحالی اور ایف بی آر کی کوششوں کے باعث ایف بی آر رواں سال اپنے ہدف کے قریب تر ریوینیو حاصل کر لے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay