حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں،فردوس عاشق اعوان

 اسلام آباد : فردوس عاشق اعوان  کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی ضمانت کا مطلب بریت نہیں ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق   اعوان کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما سیاہ کو سفید نہیں کر سکتے ، عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جاسکتا قوم کے سامنے سچائی آکر رہے گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں انکا کہنا ہے کہ احسن اقبال صاحب جیلوں میں قید دیگر قیدیوں کی بھی بیٹیاں ہیں، وہ سوال کر رہی ہیں کہ ان سے امتیازی سلوک کیوں ؟۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون کو خواہشات کی بلی نہیں  چڑھایا جا سکتا، ہرصورت قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے۔

 معاون خصوصی نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نوازشریف لندن گئےابھی تک اسپتال داخل نہیں ہوئے،ان کی میڈیکل رپورٹس نے بھی ”قطری خط“ کادرجہ حاصل کرلیا،کہتےہیں اسپتال داخل ہونےتک میڈیکل رپورٹس نہیں بھجواسکتے۔

 اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ شریفوں  نےقواعدوضوابط سےجوکھلواڑکیا،اس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے،اب میاں صاحب کے ”پلیٹ لیٹس“ کی خبر نہیں آررہی  ہیں ۔

 فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ لندن کےریسٹورنٹ سےپلیٹوں اورچمچوں کی کھنک سنائی دیتی ہیںمیڈیکل رپورٹ کےساتھ مریض کا”مینیوکارڈ“قوم کوبتایاجائےتاکہ قوم حقائق جان سکے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay