حکومت ہر چیز کی ذمہ داری اداروں پر ڈال دیتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت ہر چیز کی ذمہ داری اداروں پر ڈال دیتی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا عدالت میں پیشی کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نا لائقیوں کا بوجھ اداروں پر ڈالنے کی کوشش ملک سے زیادتی ہے اور یہ مقدمہ ایک مذاق اور آئین کے خلاف ہے۔ ایسے اقدامات ملک کیخلاف سازش ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اقتدار میں آئی ہر پاکستانی کی گردن پر ایک لاکھ 60 ہزار کا قرض ہے جبکہ 72 سالوں میں جو قرض ایک پاکستانی پر ایک لاکھ 20 ہزار روپے تھا۔ ایک سال میں 40 ہزار کا قرض ایک پاکستانی پر بڑھا۔

انکا کہنا تھا کہ جو پہلے سے جاری منصوبے ہیں یہ حکومت ان کو بھی مکمل نہیں کرسکی اور یہ پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کرنے آئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ سب سے بڑا مافیا عمران خان خود ہے اور انہیں فارن فنڈنگ کے تحت مسلط کیا گیا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay