پوری آل شریف لندن میں ہے مریم نے جاکر کیا کرنا ہے؟ فیاض الحسن چوہان

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پوری آل شریف لندن میں ہے مریم نے جاکر کیا کرنا ہے؟

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت خرابی کی وجہ ان کے ذاتی معالج ہیں اور ڈاکٹرعدنان کے ٹویٹس اور ٹیکوں کے باعث نواز شریف اس حالت تک پہنچے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بیمار شخص سب سے پہلے اپنی بیماری سے نجات چاہتا ہے اور ن لیگ نے مریم نواز کو ملک سے باہر بھیجنے کا ڈرامہ شروع کیا۔ بیگم صفدر کو باہر جانے کی اجازت دینے کی راہ میں قانون حائل ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا قانون کسی کی خواہش کے تابع نہیں اور والدہ کے آپریشن کے وقت مریم نواز سے الیکشن مہم چلائی۔ نواز شریف نے آپریشن نہ کرانے کی ہڑتال کر رکھی ہے اور پوری آل شریف لندن میں ہے، مریم نے جاکر کیا کرنا ہے؟

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہوا اور برطانیہ، امریکا نے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج غیر ملکی ٹیمیں پاکستان میں کرکٹ کھیلنے آرہی ہیں اور پاک فوج کی قربانیوں کے باعث پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay