مریم نوازکی بیرون ملک روانگی درخواست : نیا بینچ سماعت 10 فروری سے کریگا

مریم نوازکی بیرون ملک روانگی درخواست پرنیا بینچ سماعت 10 فروری سے کریگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی اجازت کے لیے درخواست پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ تحلیل ہوگیا، چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں نیا2رکنی بینچ تشکیل دے دیا جوکہ 10 فروری سے کارروائی کا آغاز کریگا۔

قبل ازیں لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی تھی جس میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہ ہو سکی۔
تاہم اب جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں قائم بینچ تحلیل ہونے کےبعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں نیا بینچ تشکیل دیا ہے جو 10 فروری سے کارروائی کا آغاز کریگا۔

واضح رہے کہ مریم نواز نےاپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، نیب ان درخواستوں کی پہلے ہی مخالفت کر چکا ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay