ہفتےکےدوران اسٹاک مارکیٹ میں 1487 پوائنٹس کمی

Pakistan-Stock-Exchange

کراچی: ایک ہفتے کے دوران سٹاک مارکیٹ 1487 پوائنٹس گرگئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 276 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک ایکس چینج 40 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پربند ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کے 276 ارب روپےڈوب گئے۔

سرمایہ کاروں کع امید تھی کہ شرح سود میں کمی واقع ہو گئی تاہم جنوری میں مہنگائی کی شرح میں اضافے سے ان کی تمام اُمیدیں دم توڑ گئیں۔

ایک ہفتے کے دوارن جہاں مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ بیرونی سرمایہ کاروں نے بھی ایک کروڑ 41 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کر دیئے۔

جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مجموعی طور پر 1487 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 143 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 9 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 38 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے کمی کے بعد 154 روپے 60 پیسے پر فروخت ہوئی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay