راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دیدی

راولپنڈٰی: پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور 44 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ راولپنڈی میں کھیلا گیا۔ جس میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 233 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ گرین شرٹس نے 233 رنز کے جواب میں پہلی اننگ میں 455 رنز بنائے۔

کھیل کے چوتھے روز بنگلادیش نے 6 وکٹ کے نقصان پر 126 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے آغاز میں ہی بنگلادیشی کپتان مومن الحق کو پویلین کا راستہ دیکھا دیا۔ جس کے بعد روبیل حسین محمد عباس کا شکار بنے اور باقی دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔

بنگلا دیش کی جانب سے دوسری اننگ میں انکی پوری ٹیم 168 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جس میں نسیم شاہ نے تباہ کن بولگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کا راستہ دیکھایا اور انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی ہیٹ ٹرک بھی کی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم 143، شان مسعود 100، حارث سہیل 75 اور اسد شفیق 65 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہے جب کہ بنگلا دیش کی جانب سے  روبیل حسین اور ابوجائید نے 3،3 وکٹیں حاصل کی

پاکستان اسکواڈ:

اظہر علی (کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل تھے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ:

مومن الحق (کپتان)، تمیم اقبال، سیف حسن، نجم الحسین، محمود اللہ، محمد مٹھن، لٹن داس، تیج الاسلام، روبیل حسین، ابو زید چوہدری اور عبادت حسین شامل تھے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay