کراچی : گیس میٹرز پر تالے لگاکر عوام کو لوٹنے والا گروپ سرگرم

کراچی: شہر قائد میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹنے والا گروپ سرگرم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں گیس میٹرز پر تالے لگا کر عوام کو لوٹا جانے لگا، گروپ رات کو گیس میٹر پر تالے لگا کر عوام سے پیسے وصول کرتا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان سوئی سدرن گیس شہباز اسلام کا کہنا ہے کہ خود کو سوئی سدرن گیس کا ملازم ظاہر کر کے فراڈ کرنے والوں کا سوئی سدرن گیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کمپنی جو کام کرتی ہے دن کی روشنی میں کرتی ہے رات کے اندھیرے میں اور چھپ کر نہیں ۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ گروہ میٹر پر تالے لگا کر اپنے موبائل نمبر کی پرچی بھی پھینک جاتا ہے، ایزی پیسہ کے ذریعے شہریوں سے رقم ادا کرنے کو کہا جاتا ہے۔

ترجمان سوئی سدرن گیس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس ایس جی سی کا عملہ رات کو تالے نہیں لگاتا، ایس ایس جی سی عملے کی جانب سے کارروائی سے پہلے صارف سے بل کی کاپی مانگی جاتی ہے۔

ترجمان کے مطابق صارف اپنی شکایت ہیلپ لائن 119 یا 03238213346 پر درج کرائیں، صارفین اپنی شکایات ای میل پر بھی بھیج سکتے ہیں۔ gas.theft.info@ssgc.com.pk

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay