لاس اینجلس میں سجا 92ویں آسکرز ایوارڈ کا میلہ

لاس اینجلس : 92ویں اکیڈمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ لاس اینجلس میں سجا جس میں بہترین فلم کا ایوارڈ جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ کے نام رہا ۔

تفصیلات کے مطابق فلمی کی دنیا کے نامور ترین اور معتبر ایوارڈز آسکرز کی تقریب لاس اینجلس میں ڈوبلی تھیٹر منعقد کی گئی جس میں مختلف کیٹیگریز میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے فنکاروں کو ایوارڈ دیئے گئے۔

ڈوبلی تھیٹر میں منعقد ہونے والے 92ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں جہاں شوبز کے جھلملاتے ستاروں نے رونق بڑھائی وہیں اپنی محنت اور لگن کا ثمر پانے والے فنکاروں کی جانب سے جذباتی مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

2020 میں آسکر ایوارڈ حاصل کرنے میں والے خوش نصیب

بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ’جوکر‘ میں اداکاری کے لیے جیکوئن فیونکس کو ملا۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ زیلویگر نے اپنے نام کر لیا۔

بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ونس اپ آن اے ٹائم ان ہالی وڈ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے بریڈ پٹ کے نام رہا۔

بہترین ہدایت کار کا ایوارڈجنوبی کوریا کی فلم پیرا سائٹ کے بونگ جون کے نام رہا۔

بہترین فلم کا ایوارڈ جنوبی کوریا کی فلم ’پیراسائٹ‘ کے نام رہا۔

بہترین اینی میٹڈ فلم کی کیٹیگری میں ٹوائے اسٹوری فورکامیاب قرار پائی۔

بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ امریک فیکٹری‘ کے نام رہا۔

مجموعی طور پر آسکر 2020 کا میلہ جنوبی کوریائی فلم پیراسائیٹ کے نام رہا۔

گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی تقریب کا کوئی میزبان نہیں تھا تاہم ٹام ہینکس، نتالی پورٹ مین اور آسکر ایزک جیسی تقریباً 40 شخصیات تقریب چلاتی رہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay