آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے بلے باز بابراعظم پہلی بار پانچویں پوزیشن پر جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ دوسرے، آسٹریلیا کے مارنس تیسرے، نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے جب کہ بابر اعظم پانچویں نمبر پر ہیں۔

اسد شفیق ترقی کرکے 18ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ کپتان اظہر علی27ویں نمبر پر برقرار ہیں۔

قومی ٹیم کے بولر نسیم شاہ ترقی کرکے 52ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ یاسر شاہ 23ویں، شاہین شاہ آفریدی 32ویں نمبر اور محمد عباس 14ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay