پی ایس ایل کا میدان سجنے میں صرف 9 دن باقی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کا میدان  سجنے میں  اب  صرف  9 دن باقی رہ گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق شائیقین  کرکٹ کا  انتظار  اب  ختم ہونے کو ہے کیونکہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں  شہر  قائد  کراچی  روز و شور سے  جاری ہیں ۔

ایونٹ کے انعقاد میں 50 روز باقی رہنے پر جو کاؤنٹ ڈاؤن شروع کیا گیا تھا وہ اب صرف ایک ہندسے پر آگیا ہے، پی ایس ایل میں اب صرف نو دن باقی رہ گئے ہیں۔

20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والےٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔ جس میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ  لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay