پاکستان کرکٹ بورڈ نےعمر اکمل کو کلیئر کردیا

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کے مس کنڈکٹ کا معاملہ مس انڈر اسٹینڈنگ کا شاخسانہ قرار دے کر وارننگ دے کر ختم کر دیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے فٹنس ٹیسٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی کے حوالے سے اپنی کارروائی  مکمل کرلی ہے اور تمام فریقین کا مؤقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ پی سی بی نے انہیں آئندہ کے لیے ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

واضح رہے کہ عمراکمل نے فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینر کے سامنے غیر مہذب رویہ اپنایا جس کی شکایت باقاعدہ طور پر کرکٹ بورڈ حکام کو کی گئی تھی۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay