پاکستان بہت جلد پورے خطے کو لیڈ کرے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بہت جلد پورے خطے کو لیڈ کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا نیشنل انکیوبیشن سینٹر اسٹارٹ ایپس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوف انسان کو آگے نہیں بڑھنے دیتا اور اللہ نے انسان کو بےپناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہر بڑے کام کے پیچھے ایک بڑا آئیڈیا ہوتا ہے اور جو ناکامی سے ڈرتا ہے وہ کامیاب انسان نہیں بن سکتا۔ لوگ تجربات کرنے سے ڈرتے ہیں اور ہم اس لیے ڈرتے ہیں کہ اگر فیل ہوگئے تو لوگ کیا کہیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ اللہ فرماتا ہے تم جتنی جدوجہد کروگے اتنا نوازوں گا اور انسان مشکل وقت سے گزر کر کامیاب ہوتا ہے۔ کامیاب انسان کشتیاں جلا کر آگے بڑھتا ہے اور جو معاشرہ غریبوں کی مدد کرتا ہے وہ اوپر چلا جاتا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سرکاری نوکری پنشن کیلئے کرنا چاہتے ہیں اور اس وقت ہمارا مقابلہ مافیا اور مہنگائی سے ہے۔ آزاد ذہن والے نئی سوچ رکھتے ہیں غلام ذہن والے نہیں اور آزاد ذہن ہی نئی سوچ، نئے راستوں کا تعین کرتے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ غلام سوچ رکھنے والا کبھی نہیں جیت سکتا اور ملک درست راستے پر جارہا ہے۔ ملک کا سب سے بڑا اثاثہ نوجوان نسل ہے۔ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنے والا معاشرہ ترقی کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انسان پر ظلم صرف ذہنی غلامی کرتی ہے اور سینئر مجھے کہتے تھے سوچو بھی نہیں تم انگریز کو ہرا سکتے ہوں۔ آزاد ذہن نہ ہونے کی وجہ سے ہم جیتے ہوئے میچ ہار جاتے تھے اور ہمارے پاس سونے اور تانبے کے ذخائر موجود ہیں۔

وزیراعظم  عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین بہت ذرخیز ہے اور حکومت آئی ٹی سیکٹر سے مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بہت جلد پورے خطے کو لیڈ کرے گا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay