ترک صدر 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: ترک صدر رجب طیب ایردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے نور خان ایئربیس پر ترک صدر رجب طیب ایردوران اور انکی اہلیہ کا استقبال کیا جب کہ ائیرپورٹ پر بچوں نے ترک صدر کو گلدستہ پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان ترک صدر کی گاڑی چلارہے ہیں جب کہ ترک صدر کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنرپیش کیا جائے گا۔

عمران خان کے ہمراہ پاکستان-ترکی ہائی لیول اسٹریٹیجک کوآپریشن کونسل (ایچ ایل ایس سی سی) کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گی۔ علاوہ ازیں ترک صدر 14 فروری کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے ساتھ ساتھ پاکستان-ترکی بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay