آج پاکستان میں ریکارڈ غربت اور بیروزگاری ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں ریکارڈ غربت اور بیروزگاری ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فردوس عاشق عوان نے کہا ملک میں کمر توڑ مہنگائی ہے اور آج ملک میں مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں ریکارڈ غربت اور بیروزگاری ہے جب کہ اقتصادی بحران حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے ہے۔ حکومت چینی اور آٹا مافیا کے ذریعےعوام کو لوٹ رہی ہے اور اس حکومت کو کوئی غرض نہیں کہ مسائل کو حل کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نشاندہی کی تھی حکومت جو بجٹ پیش کررہی ہے اس سے معیشت سکڑ جائے گی اور حکومت چینی اور آٹا مافیا کے ذریعےعوام کو لوٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ملک میں روزگار پیدا کرے گا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ان کی معیشت کا نمونہ لنگر خانہ ہے اور چندہ جمع کرنے میں اور ملک چلانے میں بہت فرق ہے۔ ملک جس بحران میں پھنس چکا ہے اس کا حل اس حکومت کے پاس نہیں ہے۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay