یقین سےکہتاہوں اگرترک صدر انتخابات میں حصہ لیں تو جیت جائیں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ترک صدرپاکستان میں بے حد مقبول ہیں یقین سےکہتاہوں اگروہ انتخابات میں حصہ لیں تو جیت جائیں۔

اسلام آباد میں پاک ترک بزنس فورم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ترک صدررجب طیب اردوان اسٹیج پر موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے پاک ترک بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کےاجلاس میں ترک صدرکےخطاب کو بےحدپذیرائی ملی،تجارتی تعلقات بڑھانےکےلیےہرممکن کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں مائننگ کے شاندار مواقع ہیں،ہرشعبے میں ترکی سے تعاون چاہتے ہیں،موجودہ حکومت تجارت دوست ہے،سرمایہ کار آگےبڑھ کردوطرفہ تعلقات سے فائدہ اٹھائیں۔

ترک صدررجب طیب اردوان کاپاک ترکی بزنس فورم کی تقریب سےخطاب

ترک صدررجب طیب اردوان نےپاک ترکی بزنس فورم کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو اپنا دوسراگھرسمجھتےہیں،پاکستان کی مہمان نوازی پر شکرگزارہیں،ہم منصب عارف علوی سےسیرحاصل گفتگوہوئی،اجلاس اورملاقاتیں دونوں ممالک کےلیےفائدہ مندثابت ہوں گی۔

ترک صدررجب طیب اردوان نے کہاکہ پاکستان کےساتھ 5ارب ڈالرتک تجارت بڑھاناچاہتےہیں،ہمیں دوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دیناچاہیے،ترکی نےپاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیاہے،چاہتےہیں مزید پاکستانی تاجرترکی میں سرمایہ کاری کریں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ پاکستان کےلیےترک ویزوں میں آسانی پیداکریں گے ،پاک ترک باہمی تجارتی حجم اپنی صلاحیتوں سےکافی کم ہے،پاکستان کےساتھ مختلف سطح پرتعلقا ت کوفروغ دےرہےہیں ،ترکی کوبھی مشکل معاشی حالات کاسامناتھاعزم وقوت سےقابوپایا۔

صدراردوان کا کہنا  تھاکہ تمام ترمشکلات کےباوجود ترقی کاسفرجاری ہے،سیاحت کےشعبےمیں ترقی کےلیےہرقسم کی مددکوتیارہوں،پاک ترک اسٹریٹجک کونسلز آج تجارتی معاہدوں پرغورکریں گی،ترکی پرسرکاری قرض 72 سےکم کرکے 32 فیصد پرلائے۔

ترک صدر  نے کہاکہ پاکستان ترکی کےتجربات سےفائدہ اٹھائے،فلمسازی کےشعبہ میں بھی پاکستان سےتعاون کریں گے،مشاہد ہ کیا ہےپاکستان کےلوگ علاج کیلئےمغرب کوترجیح دیتےہیں،علاج کیلئےمغرب کوترجیح دینےکارجحان بدلناچاہیئے،ترکی نےجدید اسپتال تعمیر کیےہیں،پاکستان کیساتھ دفاعی شعبےمیں تعاون مزیدمضبوط ہورہاہے۔

صدرطیب اردوان نے مزید کہاکہ پاک ترک تجارتی حجم اپنی صلاحیت سےکہیں کم ہے،ہیلتھ کیئرکےلیےدنیاکےلوگ ترکی کارخ کرتے ہیں،ہیلتھ کیئرکےلیے پاکستانی عوام ترکی آسکتےہیں۔

صدر رجب طیب اردوان نے ایوان صدر کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہمراہ ایوان صدر کی مسجد میں نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقع پر امت مسلمہ کی ترقی، سلامتی ، خوشحالی اور اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ دونوں صدور نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور ان سے نبرآزما ہونے کے لئے بھی خصوصی دعا کی۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید، دورے پر آئے ترک مہمانوں اور ترک سفارتخانہ کے حکام نے بھی دونوں ممالک کے صدور کے ہمراہ نماز جمعہ میں شرکت کی۔

 

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay