شاہد آفریدی کے گھر 5 ویں ننھی پری کی ولادت

پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر کرکٹرشاہد خان آفریدی کے ہاں 5 ویں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹیوٹر پر شاہد آفریدی نے اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کرت ہوئے مداحوں اور چاہنے والوں کو اللہ کی رحمت کی آمد کی خبر سنائی۔

بوم بوم آفریدی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اللہ  کی لاتعداد رحمتوں کا سلسلہ جاری ہے، 4 پیاری بیٹیوں کے بعد اللہ تعالیٰ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، شکر الحمد اللّٰه‎، میں یہ خوشخبری اپنے چاہنے والوں سے شیئر کررہا ہوں۔

ٹیوٹر پر  شئیر کی  گئی تصویر میں  شاہد  آفریدی  اپنی  نوزائیدہ  بیٹی کو  باہنوں میں  لیے ہوئے  ہیں جبکہ ان کی بیٹیاں اقصیٰ انشا، عجوا اور اسمارا بھی  ان کے  ہمراہ ہیں ۔

لالا کے چاہنے والوں کی جانب  ان کے  ٹوئٹ پر  مبارک  باد  اور  دعاؤں کا  نا رکنے والا سلسہ شروع ہوگیا  اور  دیکھتے ہی دیکھتے شاہد آفریدی ہیش ٹیگ  ٹیوٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر  گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay