پی ایس ایل کی ویڈیوز اب ٹک ٹاک پر بھی

شائقینِ  کرکٹ کی  دلچسپی ،شوق اور  پسندکو مدِ نظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل نے بھی ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا۔

پھر سیٹی بجے گی، اسٹیج سجے گا اور تالی بجے گی، اب کھیل جمے گا جی ہاں شائقینِ کا انتظار اب ختم ہونے کو ہے کیونکہ پانچ دن بعدپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز ہوجائے گا جس کی خاص بات تو یہ ہے کہ اس بار لیگ کے تمام تر میچز پاکستان میں ہی منعقد کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر جس میں بتایا گیا ہے کہ کرکٹ ک دیوانے اب پی ایس ایل ٹک ٹاک کے آفیشل اکاؤنٹ پر لیگ کے حوالے سے تمام تر ویڈیوز کو دیکھ کر لطف اندوز ہو سکیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہاں ٹک ٹاک والو! تم تیار ہو؟ پی ایس ایل اب آپ کے پسندیدہ ترین پلیٹ فارم پر ہے، ہمارا پیچ دیکھیں اور ہمیں اپنی ویڈیوز میں ٹیگ کریں‘۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں تقریباً ڈھائی کروڑ صارفین ٹک ٹاک ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول او پسندیدہ ترین ایپ سمجھی جاتی ہے اس لیے نئے دور کے نئے انداز کے پیشِ نظر اب پاکستان سپر لیگ نے بھی کرکٹ کے مداحوں سے جُڑے رہنے کے لیے ٹک ٹاک پر اپنا اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔ اور پوچھ لیا ہے کہ ’ہاں ٹک ٹاک والو! تم تیار ہو؟

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay