ایل او سی پر اشتعال انگیزی: بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کی دفتر خارجہ طلبی

ministry-of-foreign-affairs

اسلام آباد: کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج نے گزشتہ روز کنٹرول لائن کے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹروں میں جان بوجھ کر آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، بھارتی فائرنگ سے 13 سال کی عابدہ جمال زخمی ہوئی، بھارتی اشتعال انگیزی پر بھارتی ہائی کمیشن کے سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے سیز فائر معاہد ہ کی خلاف وزری پر سخت احتجاج کیا گیا۔

Junior - Taleem Aam Karaingay - Juniors ko Parhaingay